مبینہ جاسوسی ڈرونز کی تہران میں گھسنے کی کوشش، ایرانی فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیئے

تہران میں فضائی دفاعی نظام کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا کے مطابق متعدد چھوٹے ڈرونز اور جاسوس طیاروں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں اس وقت افراتفری اور تجسس کی فضا پیدا ہوگئی، جب شہر کے مختلف حصوں میں فضائی دفاعی نظام کے فائر کرنے کی زور دار آوازیں سنی گئیں۔
نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق تہران کے کچھ علاقوں میں سنائی دینے والی ان آوازوں کی ابتدائی طور پر کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تھی، تاہم بعد ازاں تسنیم نیوز ایجنسی نے تصدیق کی کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے شہر کی فضائی حدود میں مداخلت کرنے والے چھوٹے ڈرونز اور نگرانی کرنے والے بغیر پائلٹ طیاروں یعنی یو اے وی کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے فوری نتائج کی توقع کرنا غیر حقیقت پسندانہ عمل ہے، ایرانی ترجمان
اطلاعات کے مطابق فضائی دفاعی نظام کی آوازیں تہران کے مغربی، وسطی اور جنوب مشرقی علاقوں میں کافی دیر تک سنی جاتی رہیں۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام انتہائی مستعدی سے کام کر رہا ہے اور کسی بھی مشکوک شے کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ہے۔
ابھی تک ان ڈرونز کی ملکیت یا ان کے لانچ کیے جانے کے مقام کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، لیکن تہران میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












