اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

ایران نے پاکستان ذریعے امریکہ کو 14 نکاتی جامع تجاویز پیش کر دیں

03 مئی, 2026 08:25

ایران نے پاکستان ذریعے امریکہ کو جنگ بندی اور مستقل امن کے لیے 14 نکاتی جامع تجاویز پیش کر دی ہیں، جس میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے فوری خاتمے اور خلیج فارس میں جہاز رانی کے نئے طریقہ کار کی تجویز دی گئی ہے۔

ایران نے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی تجویز کا باضابطہ جواب دے دیا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب سے وابستہ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران نے 14 نکات پر مشتمل ایک جامع جوابی منصوبہ واشنگٹن کو ارسال کیا ہے۔

اس اہم سفارتی پیش رفت میں پاکستان نے ثالث کا کردار ادا کیا ہے اور ایران کی یہ تجاویز پاکستانی ذرائع کے ذریعے ہی امریکی حکام تک پہنچائی گئی ہیں۔ ایران کے اس منصوبے کا بنیادی مقصد لبنان سمیت تمام فعال محاذوں پر جاری جنگ کا فوری اور مکمل خاتمہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے دو ماہ کی عارضی جنگ بندی کی تجویز دی تھی، تاہم ایران نے اس مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کو 30 دن کے اندر حل کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے فوری نتائج کی توقع کرنا غیر حقیقت پسندانہ عمل ہے، ایرانی ترجمان

ایران کا اصرار ہے کہ مذاکرات کا محور صرف جنگ بندی میں توسیع نہیں بلکہ جنگ کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ اگرچہ ایرانی حکام نے ابھی تک عوامی سطح پر ان نکات کی تفصیلات بیان نہیں کی ہیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی اس منصوبے کا جائزہ لیں گے، مگر ان کے خیال میں یہ تجاویز قابل قبول ہونا مشکل نظر آتی ہیں۔

ایران کے اس 14 نکاتی جواب میں کئی اہم مطالبات شامل ہیں، جن میں فوجی جارحیت کے خلاف ضمانتیں، ایران کے گردونواح سے امریکی افواج کا مکمل انخلا، منجمد اثاثوں کی واپسی اور ایران پر عائد اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ سرفہرست ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے آبنائے ہرمز کے لیے ایک نئے میکانزم کی تجویز بھی دی ہے تاکہ خطے میں بحری آمد و رفت کو منظم کیا جا سکے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ ان کی تجاویز کا مقصد جنگ کا مستقل خاتمہ ہے اور اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کا راستہ چنتا ہے یا محاذ آرائی کا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔