پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)

آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول برقرار، پاسدارانِ انقلاب کی ’مچھر بحریہ‘ کا حصار مضبوط

04 مئی, 2026 14:19

امریکی دعوؤں کے برعکس آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول بدستور قائم ہے، جہاں اس کی ’مچھر بحریہ‘ نے جدید ترین جنگی جہازوں کی نیندیں اڑا رکھی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آبنائے ہرمز کی حساس گزرگاہ پر ایران کا تسلط برقرار ہے اور امریکی دعوے حقیقت سے کوسوں دور نظر آتے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ’مچھر بحریہ‘ یعنی تیز رفتار چھوٹی کشتیوں کا دستہ کسی بھی بڑے جنگی یا تجارتی جہاز کا گھیراؤ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کشتیاں بیک وقت کئی سمتوں سے ہدف کی طرف لپکتی ہیں اور ہدف کے دفاعی نظام کو مفلوج کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، ضبط شدہ ایرانی جہاز کا عملہ بحفاظت پاکستان منتقل

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی عسکری صلاحیتوں اور بحریہ کی مکمل تباہی کے دعوؤں کے باوجود ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی یہ کشتیاں بلا روک ٹوک اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ کشتیاں انتہائی سستی اور پھرتیلی ہیں، جو بھاری ہتھیاروں، میزائلوں، راکٹوں اور ڈرونز سے لیس ہیں۔ ان کی رفتار دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہے جبکہ ان کا وزن دس ٹن سے بھی کم ہے، جس کی وجہ سے یہ کسی بھی ریڈار یا دفاعی نظام کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہوتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان چھوٹی کشتیوں کی موجودگی نے خلیجِ فارس میں طاقت کا توازن ایران کے حق میں برقرار رکھا ہوا ہے، اور امریکہ کے لیے اس ناکہ بندی کو توڑنا فی الحال ناممکن نظر آتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔