اماراتی تیل تنصیبات پر حملے میں امریکی فوج ملوث ہے، ایران

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والے حملوں میں امریکی فوج ملوث ہے، جبکہ دوسری جانب امارات نے ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دے کر جوابی کارروائی کا اشارہ دیا ہے۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے فوجی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی تیل کی تنصیبات پر ہونے والی آتشزدگی کی ذمہ دار امریکی فوج ہے۔
ایران کا مؤقف ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز کے ذریعے بحری جہازوں کے لیے راستہ بنانے کی خاطر یہ مہم جوئی کر رہا ہے اور اس کا مقصد تہران کو بدنام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے جنگ طویل ہوئی تو نتائج تباہ کن ہوں گے، عالمی مالیاتی ادارہ
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے حکام نے فجیرہ آئل انڈسٹری زون پر حملے کا براہ راست ملبہ ایران پر ڈالتے ہوئے اسے خطرناک اشتعال انگیزی قرار دیا ہے۔ اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نے وارننگ دی ہے کہ اگر امارات نے کوئی بھی غیر دانشمندانہ قدم اٹھایا یا وہ اسرائیل کا آلہ کار بنا تو اس کے تمام مفادات ایرانی نشانے پر ہوں گے۔
مزید برآں، برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آرگنائزیشن نے اماراتی سمندری حدود میں تین مختلف واقعات کی تصدیق کی ہے، جن میں ایک آئل ٹینکر کو پروجیکٹائل لگنا اور دو دیگر جہازوں میں آگ لگنے کے واقعات شامل ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









