بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا نیا روپ، شادی کی تقریب میں بطور ‘ڈی جے’ شرکت

05 مئی, 2026 10:57

امریکی وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا، جس میں مارکو روبیو کو ایک شادی کی تقریب میں موسیقی مکس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واشنگٹن کے سیاسی ایوانوں میں ’’سیکریٹری آف ایوری تھنگ‘‘ کے لقب سے پکارے جانے والے معروف سیاستدان اور امریک وزیر خارجہ مارکو روبیو ان دنوں ایک منفرد وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف ڈین اسکاینو نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو فوٹیج شیئر کی ہے، جس میں سینیٹر مارکو روبیو کو ایک خاندانی شادی کی تقریب میں بطور ‘ڈی جے’ موسیقی کے آلات کے ساتھ مہارت دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں مارکو روبیو پیشہ ورانہ انداز میں گانے مکس کر رہے ہیں اور تقریب میں موجود شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران سے معاہدہ آسان نہیں، وہ شہادت کو کامیابی کی معراج سمجھتے ہیں : امریکی وزیر خارجہ

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی جہاں ان کے چاہنے والے ان کی اس چھپی ہوئی صلاحیت کو سراہ رہے ہیں، وہی سیاسی ناقدین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ شاید مارکو روبیو نے سیاست کے علاوہ کوئی متبادل منصوبہ (بیک اپ پلان) تلاش کر لیا ہے، کیونکہ موجودہ حالات میں ان کی سفارتی اور حکومتی مہارتوں کی مانگ پہلے جیسی نظر نہیں آ رہی۔

یہ فوٹیج ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی سیاست میں اہم تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں اور کئی سینیئر سیاستدان عوامی رابطے کے لیے مختلف اور غیر روایتی طریقے اپنا رہے ہیں۔

تاہم، مارکو روبیو کا یہ انداز ان کی شخصیت کے ایک ایسے پہلو کو اجاگر کرتا ہے، جو عام طور پر سیاسی بیانات اور پریس کانفرنسوں کے پیچھے چھپا رہتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔