بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

ایران جنگ کے دوران عراق میں امریکی تنصیبات پر 600 سے زائد حملے ہوئے، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ

06 مئی, 2026 09:43

سینیئر امریکی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ فعال تنازعے کے دوران عراق میں امریکی تنصیبات پر 600 سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے حکام نے عراق میں سیکیورٹی کی سنگین صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران بغداد میں امریکی سفارت خانے، اربیل میں قونصل خانے اور دیگر سفارتی مراکز کو 600 سے زائد بار میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سفارت خانے نے ایک تازہ الرٹ میں خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ منسلک عراقی ملیشیائیں اب بھی امریکی شہریوں اور تنصیبات پر مزید حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔

واشنگٹن نے براہ راست عراقی حکومت کے بعض عناصر پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان دہشت گرد گروہوں کو سیاسی، مالی اور آپریشنل تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے شہریوں پر ایران، لبنان اورعراق کے سفر پر پابندی عائد کردی

امریکی حکام نے عراقی وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد علی الزیدی اور دیگر قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان گروہوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کریں۔

امریکی مطالبے میں کہا گیا ہے کہ ان ملیشیاؤں کو سرکاری اداروں سے نکالا جائے، عراقی بجٹ سے ان کی فنڈنگ روکی جائے اور ان کے جنگجوؤں کی تنخواہیں بند کی جائیں۔

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کا کہنا تھا کہ ہمیں اب عراقی قیادت کے محض وعدے نہیں بلکہ زمین پر ایکشن چاہیے، کیونکہ عراقی ریاست اور ان مسلح گروہوں کے درمیان فرق اب ختم ہوتا جا رہا ہے۔ یہ صورتحال امریکہ اور عراق کے مستقبل کے تعلقات کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔