جمعہ، 8-مئی،2026
جمعہ 1447/11/21هـ (08-05-2026م)

امریکی فوجی اڈوں والے ممالک اپنی خودمختاری کھو چکے ہیں، پروفیسر جیفری

08 مئی, 2026 12:35

پروفیسر جیفری سیکس نے دعویٰ کیا ہے کہ جن ممالک کی زمین پر امریکی فوجی اڈے موجود ہیں، وہ حقیقت میں آزاد نہیں بلکہ امریکی سلطنت کا حصہ ہیں۔

معروف ماہر اقتصادیات پروفیسر جیفری سیکس نے ایک ٹی وی پروگرام میں امریکی خارجہ پالیسی اور اس کے زیر اثر ممالک کی صورتحال پر کڑی تنقید کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جو ممالک گزشتہ اسی سالوں سے امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کر رہے ہیں، وہ اب اپنی آزادانہ سوچ کھو چکے ہیں اور وہ وہی بولتے ہیں جو واشنگٹن چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں ایران کی جدید تیز رفتار کشتیاں امریکی بحریہ کیلئے درد سر بن گئیں

انہوں نے مثال دی کہ اگر کوئی ملک امریکی فوجی اڈے کی میزبانی کرتا ہے تو وہ ہمیشہ ایران کو جارح قرار دے گا کیونکہ اس میں اتنی ہمت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے قبضے میں لینے والے ملک کے بارے میں سچ بول سکے۔

جیفری سیکس نے خبردار کیا کہ واشنگٹن کا ذہن مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا ہے، جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے دیوانگی کی حد تک پہنچا دیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ کا رویہ یہی رہا تو وہ دنیا پر اپنی گرفت برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک امریکی سلطنت کے صوبوں کی مانند بن چکے ہیں اور ان کی اپنی کوئی خودمختاری باقی نہیں رہی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔