لبنان میں اسرائیلی بربریت جاری، تازہ فضائی حملوں میں مزید 39 افراد شہید

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے تازہ سلسلے میں مزید 39 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ جنوبی لبنان کے قصبے سکسکیہ میں ایک گھر پر حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد افراد کی جان لی گئی۔
لبنان میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری میں مزید 39 لبنانی شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
لبنانی وزارت صحت کے مطابق جنوبی قصبے سکسکیہ میں ایک وحشیانہ فضائی حملے میں سات افراد شہید ہوئے، جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔
اسرائیلی دفاعی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور شہریوں کے جانی نقصان کی رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
16 اپریل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود دونوں جانب سے فائرنگ اور حملوں کا تبادلہ رک نہیں سکا ہے۔
لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی ڈرون نے نبطیہ میں ایک موٹر سائیکل پر سوار شامی شہری اور اس کی 12 سالہ بیٹی کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران پر حملوں کیلئے عراقی سرزمین کا استعمال، صحرا میں اسرائیلی خفیہ فوجی اڈے کا انکشاف
پہلے حملے کے بعد جب وہ وہاں سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے، تو ڈرون نے دوسری اور پھر تیسری بار براہ راست بچی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں باپ جاں بحق ہو گیا جبکہ بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری طرف حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے شمالی اسرائیل میں ڈرون حملہ کیا، جس میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں اسرائیل نے لبنان بھر میں 120 سے زائد افراد کو شہید کیا ہے۔
اسرائیل نے لبنان کی سرحدی پٹی پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں کے دیہاتوں کو مکمل طور پر تباہ کیا جا رہا ہے، جسے انسانی حقوق کی تنظیمیں جنگی جرائم قرار دے رہی ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










