پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

روسی صدر کا ایران کے یورینیم کو اپنے پاس ذخیرہ کرنے کی پیشکش

11 مئی, 2026 09:59

روسی صدر نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو ماضی کی طرح ایک بار پھر ایران کا افزودہ یورینیم اپنے پاس ذخیرہ کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کی راہ ہموار ہو سکے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اہم بیان میں کہا ہے کہ ماسکو ایران کا افزودہ یورینیم اپنے پاس ذخیرہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جیسا کہ 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران یورینیم افزودگی روکنے پر آمادہ ہو گیا، امریکی اخبار کا دعویٰ تہران نے مسترد کردیا

صدر پیوٹن نے یاد دلایا کہ ماضی میں تمام عالمی فریقین نے اس ماڈل کو قبول کیا تھا اور ایران نے روس پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے اپنا یورینیم ماسکو کے حوالے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بعد میں واشنگٹن نے اپنا مؤقف سخت کر لیا، لیکن روس آج بھی اس تجربے کو دہرانے کے لیے تیار ہے تاکہ ایٹمی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

روسی صدر نے مزید واضح کیا کہ موجودہ علاقائی جنگ اور کشیدگی کے باوجود روس اور ایران کے درمیان پرامن ایٹمی توانائی کے شعبے میں تعاون جاری ہے اور اس پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایران میں بوشہر کا ایٹمی بجلی گھر اب بھی کامیابی سے کام کر رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔