جمعہ، 15-مئی،2026
جمعہ 1447/11/28هـ (15-05-2026م)

ایران جنگ سے چین کو سفارتی اور معاشی طور پر فائدہ پہنچ رہا ہے، امریکی انٹیلی جنس

15 مئی, 2026 08:57

امریکی انٹیلی جنس کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق چین ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی سے بھرپور تزویراتی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ چین سفارتی، معاشی اور فوجی لحاظ سے اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے شائع کردہ امریکی انٹیلی جنس کی ایک خفیہ تشخیص میں یہ ہوش ربا انکشاف کیا گیا ہے کہ بیجنگ ایران کے ساتھ جاری امریکی تنازع سے ہر محاذ پر فائدہ اٹھا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب امریکہ اپنے قیمتی وسائل اور وقت ایران کے ساتھ کشیدگی میں صرف کر رہا ہے، چین خاموشی سے عالمی سطح پر اپنی جڑیں مضبوط کر رہا ہے۔

اسٹریٹجک فائدے کے حوالے سے رپورٹ میں چار اہم نکات بیان کیے گئے ہیں۔ پہلا یہ کہ ایران کے حملوں کے دوران چین نے خلیجی ممالک کو بڑے پیمانے پر اسلحہ فروخت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، امریکی صدر نے چین کو سپر پاور قرار دے دیا

دوسرا، جب ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا تو چین نے متاثرہ ممالک کو توانائی کی فراہمی میں مدد دے کر خود کو ایک قابل بھروسہ شراکت دار کے طور پر پیش کیا۔

تیسرا بڑا نقصان امریکہ کے دفاعی ذخائر کو ہوا ہے؛ میزائلوں اور دفاعی اسلحے کی کمی نے تائیوان کے ممکنہ تنازع کے لیے امریکی تیاریوں پر سوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔

مزید برآں، چین اس صورتحال کو انفارمیشن وار کے طور پر بھی استعمال کر رہا ہے۔ بیجنگ امریکی فوجی آپریشنز کا باریک بینی سے مطالعہ کر رہا ہے اور عالمی سطح پر امریکہ کو ایک غیر مستحکم کرنے والی طاقت کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

یہ تنازع چین کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھا رہا ہے جبکہ اتحادیوں کی نظر میں امریکہ کا وقار کم ہو رہا ہے۔ مختصراً یہ کہ واشنگٹن جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ بیجنگ صرف دیکھ رہا ہے اور جیت رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔