جمعہ، 22-مئی،2026
جمعہ 1447/12/05هـ (22-05-2026م)

ایران کو مدد کی ضرورت نہیں اکیلا کافی ہے، امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ سے نکلنا ہوگا، ایرانی عہدیدار

22 مئی, 2026 08:55

ایرانی قیادت کے سینئر مشیر کا کہنا ہے کہ امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑے گا کیونکہ تہران اب اس کے سامنے تنہا کھڑے ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی امور پر ایرانی قائد کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران کسی بھی بیرونی مدد کے بغیر واشنگٹن کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ دنیا بھر میں تہران کے دوستوں اور اس کے دشمنوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ ایران اسٹریٹجک لحاظ سے کتنا مضبوط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا خطے میں اب کوئی مستقل ٹھکانہ نہیں رہے گا اور اسے بالآخر مغربی ایشیا سے پسپائی اختیار کرنی پڑے گی، کیونکہ اس کی یہاں موجودگی فوجی اور سیاسی دباؤ بڑھانے کے جیو پولیٹیکل مقابلے کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے آرمی چیف کا دورہ ایران جنگ کے خاتمے میں اہم ثابت ہو سکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ

علی اکبر ولایتی نے متحدہ عرب امارات اور بحرین پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ ان دونوں ممالک نے تہران کے خلاف واشنگٹن اور تل ابیب کی جارحیت کے معاملے میں بدترین مؤقف اختیار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغداد کے سرکاری مؤقف کے برعکس عراقی کردستان کے تل ابیب کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات ہیں اور یہ خطہ ایرانی کرد اپوزیشن گروپوں کے لیے ایک لاجسٹک مرکز بن چکا ہے۔

ایرانی قیادت کے مشیر اور نائب صدر اسماعیل ثاقب اصفہانی نے کہا کہ ایران کے اندر افراتفری اور انتشار پھیلانے کا دشمن کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور ملک میں موجودہ استحکام اور امن صرف اور صرف عوام کی ثابت قدمی اور مزاحمت کا نتیجہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن اور تل ابیب کی جارحیت کے دوران ایرانی شہری حکومت اور مسلح افواج کی سب سے بڑی عوامی طاقت ثابت ہوئے ہیں اور ملکی یکجہتی نے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی تمام بیرونی کوششوں کو ناکام بنانے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔