پیر، 25-مئی،2026
پیر 1447/12/08هـ (25-05-2026م)

امریکہ سے فی الحال کسی معاہدے کے قریب نہیں پہنچے، ایرانی وزارت خارجہ

25 مئی, 2026 13:58

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ صرف جنگ کے خاتمے پر ابتدائی بات چیت ہو رہی ہے اور اس مذاکراتی عمل میں پاکستان واحد ثالث ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں ایک اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اس وقت صرف جاری جنگ کے خاتمے کے موضوع پر بات چیت ہو رہی ہے اور اس گفتگو میں جوہری مسئلے کا کوئی ذکر شامل نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کے ساتھ اب تک صرف ایک ابتدائی فریم ورک طے پایا ہے اور ابھی کوئی بھی یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ بہت جلد ہونے والا ہے، کیونکہ دونوں فریقین فی الحال کسی معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب نہیں پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی مانگ میں اچانک بڑا اضافہ

ترجمان نے پاکستان کے کردار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری ان مذاکرات میں پاکستان واحد ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ مجوزہ معاہدے کے مسودے میں آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق کوئی تفصیلات شامل نہیں ہیں، کیونکہ اس کا انتظام صرف ساحلی ممالک کے اختیار میں ہوتا ہے۔

تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ تہران وہاں سے گزرنے والے تمام جہازوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گا، لیکن دشمن کے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس سلسلے میں تعاون کرنے والے ممالک سے رابطے میں ہے، تاہم ابھی ایرانی وفد کو پاکستان بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔