ہفتہ، 30-مئی،2026
ہفتہ 1447/12/13هـ (30-05-2026م)

ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے، امریکی وزیر جنگ

30 مئی, 2026 09:11

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ  نے سنگاپور میں خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، ضرورت پڑی تو ایران کے خلاف فوجی آپریشن دوبارہ شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوج ایران جنگ کی صورت میں مکمل طور پر تیار ہے، امریکا کے اسلحہ ذخائرکسی بھی کارروائی کے لیے وافر ہیں، ایران کے ساتھ معاہدہ صرف امریکی شرائط پر ہی ممکن ہوگا۔

  امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ امریکا اب امیر ممالک کے دفاعی اخراجات کا بوجھ نہیں اٹھائے گا، بحرالکاہل میں کسی بھی ملک کی بالادستی قبول نہیں کی جائے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔