لبنانی صدر کا ڈونلڈ ٹرمپ سے جنوبی لبنان سے انخلا کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

لبنانی صدر نے امریکی صدر سے فون پر رابطہ کرکے واضح کیا ہے کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کی ذمہ داریاں خود سنبھالے گا۔
لبنانی صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس گفتگو کے دوران لبنانی ایوان صدر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، لبنان کے صدر نے کہا ہے کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر عمل درآمد کی تمام تر ذمہ داریاں خود سنبھالے گا۔
یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو کے پاس لبنان میں جنگ بندی قبول کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں، میڈیا رپورٹ
انہوں نے امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ امریکہ اس معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے میں اپنا کردار ادا کرے اور اسرائیل پر جنوبی لبنان سے اپنی فوجیں واپس بلانے کے لیے دباؤ ڈالے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












