وسطی غزہ پر اسرائیل کا وحشیانہ ڈرون حملہ، ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہری شہید

وسطی غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 فلسطینی شہری شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیل کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، وسطی غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے ایک تازہ ڈرون حملے میں ایک معصوم بچے سمیت 3 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزی، نیبطیہ اور میفادون پر فضائی حملے
یہ واقعہ دیر البلح شہر میں البراکہ اسٹریٹ پر واقع وادی سلقہ پل کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے اس گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہاں موجود افراد جانی نقصان کا شکار ہوئے۔
اس سفاکانہ حملے میں متعدد دیگر فلسطینی شہری شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے لیے الاقصیٰ شہدا اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












