امریکہ نے دوحہ مذاکرات میں براہِ راست ملاقات کی پیشکش کی، جسے ایران نے مسترد کردی

ایران کی صحافیوں کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے دوحہ مذاکرات کے دوران امریکہ کی براہِ راست ملاقات کی پیشکش کو مسترد کر دی تھی۔
ایران کی صحافیوں کی تنظیم کے سربراہ ماشاء اللہ شمس الواعظین نے انکشاف کیا ہے کہ دوحہ میں ہونے والے اجلاسوں کے دوران امریکہ کی جانب سے غیر معمولی لچک دکھائے جانے کے باوجود ایران نے امریکی وفد کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی تجاویز کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی حکام نے دوحہ مذاکرات کے دوران ایرانی وفد کے ساتھ آمنے سامنے ملاقاتیں ترتیب دینے کے لیے مسلسل اور شدید کوششیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن دراصل ایرانی رہنما شہید سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات کی اہمیت اور اس سے جڑے علامتی اثرات کو کمزور کرنے کی کوشش میں ایرانی حکام کے ساتھ یہ ملاقات چاہتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کبھی نہیں جھکے گا، مذاکرات رہبر معظم کی ہدایات کے مطابق ہو رہے ہیں، ایرانی صدر
شمس الواعظین کے مطابق تہران نے قطر اور پاکستان کی ثالثی میں پیش کی جانے والی اس براہِ راست ملاقات کی تجویز کو قبول نہیں کیا اور واضح کیا کہ امریکی وفد کے ساتھ کوئی بھی آمنے سامنے بیٹھک نہیں ہوگی۔
اس انکار کے باوجود ایرانی وفد نے دیکھا کہ غیر مستقیم مذاکرات کے دوران امریکی رویے میں غیر معمولی نرمی موجود تھی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکہ نے قطر کے بینکوں میں موجود ایران کے منجمد اثاثوں کے حوالے سے بھی اپنے مؤقف میں نرمی دکھائی ہے اور جاری معاہدوں کے تحت ان فنڈز کو جلد جاری کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائر بندی کی نگرانی کے لیے امریکہ، لبنان اور ایران پر مشتمل ایک سہ فریقی کمیٹی قائم کی جائے گی، جس میں اسرائیل کو شامل نہیں کیا جائے گا اور یہ کمیٹی جنگ کے دوران مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلا کی نگرانی کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ سمندری سیکیورٹی کے معاملے پر امریکہ نے کسی بھی ایسے ایرانی نظام کو ماننے سے انکار کر دیا، جو تہران کو آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول دیتا ہو، تاہم ایران اپنے اس مؤقف پر قائم ہے کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب پرانی پوزیشن پر واپس نہیں جائے گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











