جمعہ، 3-جولائی،2026
جمعہ 1448/01/18هـ (03-07-2026م)

بھارتی نیوز چینلز ہیکرز کے نشانے پر، ریپبلک ٹی وی کا براڈکاسٹ سسٹم ہیک کر لیا گیا

03 جولائی, 2026 13:41

بھارت کے متعدد بڑے نیوز چینلز نامعلوم ہیکرز کے نشانے پر آ گئے ہیں، جس کے باعث ریپبلک ٹی وی سمیت کئی چینلز کی لائیو نشریات شدید متاثر ہوئیں۔

بھارتی نیوز چینلز ان دنوں مسلسل نامعلوم ہیکرز کے نشانے پر ہیں، جس نے بھارت کے ڈیجیٹل دفاع کے تمام بلند دعوؤں کو آزمائش میں ڈال دیا ہے۔

2 جولائی کو پاکستان مخالفت میں ہر صحافتی حد پار کر جانے والے معروف اینکر ارنب گوسوامی کے پروگرام کے دوران ریپبلک ٹی وی کی لائیو نشریات اور لائیو اسٹریم میں ہیکرز نے اچانک دراندازی کی۔

اس سائبر حملے کے نتیجے میں ریپبلک ٹی وی کی نشریات عارضی طور پر معطل ہو گئیں اور ہیکرز نے پروگرام کے دوران اسکرین پر مختلف پروپیگنڈا بینرز اور ویڈیوز چلا دیں۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق، حملہ آور چینل کے انتہائی حساس براڈکاسٹ مینجمنٹ سسٹم تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جو کہ ایک سنگین تکنیکی خامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سیکورٹی ذرائع کی میڈیا انفلوئنسر کے ساتھ نشست، بھارت میں فلسطین سے بڑے قتلِ عام کے خدشے کا اظہار

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان مسلسل اور کامیاب سائبر حملوں نے بھارت کی مجموعی ڈیجیٹل سیکیورٹی پر بڑے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ اس سے قبل بھی بھارت کا بڑا سن ٹی وی نیٹ ورک ایسے ہی ایک خطرناک سائبر حملے کا شکار ہو چکا ہے، جبکہ ٹی وی 9 تیلگو کی لائیو نشریات میں بھی غیر معمولی مداخلت رپورٹ کی گئی تھی۔

اس کے علاوہ فریڈم ٹی وی لائیو، فریڈم ٹی وی کنڑا اور اے بی پی لائیو جیسے بھاری ویورشپ رکھنے والے چینلز بھی اس وقت شدید سائبر سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں۔

ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنے بڑے اور کروڑوں ناظرین رکھنے والے نیوز چینلز کا سائبر حملوں سے غیر محفوظ ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ بھارتی سیٹیلائٹ اور براڈکاسٹ نظام میں انتہائی سنگین انتظامی و تکنیکی خامیاں موجود ہیں، جنہیں چھپایا نہیں جا سکتا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔