ایرانی صدر کی عوام سے سید علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں قومی یکجہتی کی اپیل

ایرانی صدر نے کہا ہے کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای شہید کی شہادت نے پوری امت کو غمزدہ کر دیا، عوام ان کے جنازے میں قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معزز رہنما کی شہادت نے ہماری قوم اور پوری امت مسلمہ کو گہرے رنج و غم میں مبتلا کر دیا ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ یہ سرخ عروج ہمارے سفر کا اختتام نہیں ہے، بلکہ یہ اتحاد، استقامت اور ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید سپریم لیڈر کے جنازے پر کارروائی کا خیال آئے تو دو بار سوچ لینا، ایرانی افواج کی اسرائیل و امریکہ کو وارننگ
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ یہ قوم ہر کڑے امتحان سے پہلے سے زیادہ متحد، پرعزم اور پرامید ہو کر ابھرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایران اسلام اور انقلاب کے مخلص خادم کو الوداع کہنے کی تیاری کر رہا ہے۔
ایرانی صدر نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سید علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں بھرپور شرکت کر کے مثالی قومی یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










