اسرائیل پوری دنیا کیلئے مسئلہ اور انسانیت پر بوجھ بن چکا ہے، ترکیہ کے وزیر خارجہ

ترکیہ کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کو پوری دنیا کے لیے ایک مسئلہ اور انسانیت پر بوجھ قرار دے دیا ہے، جس پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے شدید سیخ پا ہو کر ان پر نسل کشی پر اکسانے کا الزام لگا دیا۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایک انٹرویو کے دوران واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اب پوری دنیا کے لیے ایک مسئلہ بن چکی ہے اور یہ ایک ایسا بوجھ ہے، جسے اب انسانیت مزید برداشت نہیں کر سکتی۔
ترکیہ کے وزیر خارجہ نے سی این این ترک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ اسرائیل کے بارے میں اپنے مؤقف سے بلکل پیچھے نہیں ہٹے گا کیونکہ اس حکومت کی پالیسیوں نے اسے عالمی تشویش کا مرکز بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید سپریم لیڈر کے جنازے پر کارروائی کا خیال آئے تو دو بار سوچ لینا، ایرانی افواج کی اسرائیل و امریکہ کو وارننگ
انہوں نے کہا کہ اسرائیل صرف ترکیہ کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غزا پر جاری جنگ کے جواب میں اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے والے پہلے ممالک میں ترکیہ شامل تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صدر نے ایک ہی رات میں اسرائیل کے ساتھ 10 ارب ڈالر کی تجارت روک دی تھی، اس لیے اب دنیا کو بھی ایک مضبوط مؤقف اپنانے اور کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
دوسری جانب غزا میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے مقدمات کا سامنا کرنے والی اسرائیلی حکومت کے وزیر خارجہ گیدون سار نے سوشل میڈیا پر ہاکان فیدان کے ان ریمارکس کی شدید مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ یہ بیمار ذہنیت والے الفاظ نسل کشی کی کھلی ترغیب ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












