شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کردی گئی، سڑکوں پر سوگواروں کا سمندر

شہیدِ انقلابِ اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں لاکھوں سوگواروں کے ہجوم، صدرِ مملکت اور اعلٰی حکام نے شرکت کی۔
ایران کے دارالحکومت تہران میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ مکمل عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کر دی گئی ہے۔
نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے وقت تہران میں ہر طرف سوگواروں اور زائرین کا ایک بہت بڑا سمندر نظر آ رہا تھا، جہاں لاکھوں افراد اپنے محبوب قائد کو آخری سلام پیش کرنے اور الوداع کہنے کے لیے موجود تھے۔
تہران میں ممتاز مرجعِ تقلید آیت اللہ جعفر سبحانی نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ اس تاریخی نمازِ جنازہ میں شہید رہبر کے 3 بیٹوں اور ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے سسر حداد عادل نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی آزادی کے 250 سال اور شہید خامنہ ای کا جنازہ ایک ہی دن، سیاسی اور تاریخی تقابل
نمازِ جنازہ کے دوران انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور شدید روتے رہے۔
ان کے علاوہ ایرانی پارلیمان کے اسپیکر، چیف جسٹس، کابینہ کے اراکین، شوریٰ نگہبان کے اراکین اور ملک بھر سے آئے ہوئے جید علمائے کرام نے بھی جنازے میں شرکت کی۔
تہران کی جنازہ گاہ اور تمام بڑی سڑکیں اس وقت عوام کے ہجوم سے بھری ہوئی ہیں اور ہر آنکھ اشکبار ہے۔ تہران کے بعد قم مقدس میں آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی اور مشہد مقدس میں آیت اللہ نوری ہمدانی شہید سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ پڑھائیں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہید قائد کے جسدِ خاکی کو قُم، نجف اور کربلا لے جایا جائے گا، جہاں زائرین آخری دیدار کریں گے، جس کے بعد ان کی باقاعدہ تدفین مشہد مقدس میں ہوگی۔
اس موقع پر غیر معمولی عوامی اجتماع کے پیشِ نظر سیکیورٹی اور انتظامی ادارے ہائی الرٹ ہیں اور شہر بھر میں خصوصی انتظامات نافذ کر دیئے گئے ہیں، جہاں عوام کی جانب سے شہید آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے ساتھ عقیدت اور وفاداری کا بھرپور اظہار کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








