پیر، 6-جولائی،2026
پیر 1448/01/21هـ (06-07-2026م)

امریکہ اور اسرائیل نے فلسطین کی آزادی کی حمایت پر علی خامنہ ای کو شہید کیا، حوثی ترجمان

06 جولائی, 2026 10:22

حوثی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای کو فلسطین کی آزادی کی حمایت کرنے کی پاداش میں شہید کیا ہے۔

یمن کی حوثی تحریک کے ترجمان محمد البخیتی نے ایرانی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای کو صرف اس لیے شہید کیا کیونکہ وہ فلسطین کی آزادی کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : تہران میں شہید سید علی خامنہ ای کی الوداعی تقریب مکمل، تاریخ کے سب سے بڑے جلوسوں کا آغاز

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، محمد البخیتی نے سید علی خامنہ ای کو ان تمام اقوام کے لیے آزادی اور مزاحمت کی ایک لازوال علامت قرار دیا، جو امریکہ اور اسرائیل کے تسلط سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

حوثی ترجمان نے کہا کہ شہید رہنما کی پورے عالم اسلام میں پھیلی ہوئی فکری اور سیاسی بصیرت، اور اس کے ساتھ ساتھ فلسطین کو صیہونی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے ان کی مسلسل عملی جدوجہد ہی وہ بنیادی وجوہات تھیں، جن کی بنا پر مغربی طاقتیں ان پر حملہ کرنے اور انہیں شہید کرنے پر تُل گئی تھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ ان کی شہادت سے یہ تحریک کمزور ہونے کے بجائے مزید تیز ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔