ایران کے ہر ایک حملے کے بدلے 20 گنا بڑا حملہ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے ایران کو سخت ترین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی امریکی نقصان کے جواب میں 20 گنا زیادہ طاقت سے بڑا حملہ کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر نئی دھمکی دی ہے۔
اپنے صدارتی طیارے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے واضح کیا کہ امریکہ اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے کیے جانے والے ہر حملے کے جواب میں امریکہ 20 گنا بڑا حملہ کرے گا اور حالیہ امریکی کارروائیاں دراصل بحری جہازوں پر ایرانی حملوں کا منہ توڑ جواب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ایران کو سخت فوجی کارروائی کی دھمکی
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ واشنگٹن فوجی محاذ پر پہلے ہی بڑی کامیابی حاصل کر چکا ہے اور اب تہران کے پاس وسائل انتہائی محدود رہ گئے ہیں، جس کی وجہ سے وہ امریکہ سے نیا معاہدہ کرنے کا شدید خواہشمند ہے، تاہم انہیں یقین نہیں کہ ایران کسی بھی ممکنہ معاہدے کی پاسداری کرے گا۔
تجارتی جہازوں پر حملوں کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال اس کے اپنے قابو سے باہر ہو چکی ہے۔ ایک اور سوال پر امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکہ کے پاس کامیابی کے کئی راستے موجود ہیں لیکن وہ فوجی اعتبار سے خود کو پہلے ہی کامیاب سمجھتے ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے مجھ سے کہا تھا کہ میں نے 50 ملین جانیں بچائیں، جبکہ پاک بھارت جنگ کے دوران 11 طیارے گرائے گئے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










