کرک اور کوہاٹ پولیس کا مشترکہ آپریشن، کمانڈر زاہد گروپ کے 4 دہشت گرد ہلاک

کرک اور کوہاٹ پولیس نے خٹک ڈیم اور بارڈرز کے علاقے میں ایک مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کمانڈر زاہد گروپ کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق ملنے والی مصدقہ اور خفیہ اطلاع پر کرک پولیس اور کوہاٹ پولیس نے خٹک ڈیم اور کرک کوہاٹ بارڈر کے علاقے میں ایک بڑا مشترکہ انٹیلی جنس آپریشن کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 19 دہشت گرد ہلاک، 11 اہلکار بھی شہید
اس آپریشن کے دوران وہاں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس جوانوں نے پوزیشنیں سنبھالیں اور مؤثر جوابی کارروائی کی۔
دونوں طرف سے ہونے والے اس شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں بدنام زمانہ کمانڈر زاہد گروپ کے 4 خطرناک دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گرد گروپ انتہائی خطرناک مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اور یہ سال 2025 میں ایس ایچ او تھانہ بانڈہ عمر نواز ضلع کرک اور انسپکٹر طاہر نواز ضلع کوہاٹ، جبکہ سال 2026 میں ڈی ایس پی اسد محمود، سب انسپکٹر انار گل اور دیگر کئی پولیس افسران و جوانوں کی شہادت کے سنگین واقعات میں براہِ راست ملوث تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











