ایک دوسرے پر حملوں کے باوجود امریکہ اور ایران میں ایٹمی مذاکرات جاری

امریکہ کے ایران کے خلاف کیے گئے نئے حملوں کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان ایٹمی مسائل پر تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں۔
ایک امریکی عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ اور ایران سفارتی حل کی تلاش کے لیے ایٹمی مسائل پر تکنیکی مذاکرات میں مسلسل مصروف ہیں۔
امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکہ اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کے لیے اب بھی پرعزم ہے اور تکنیکی بات چیت کا یہ عمل جاری رہے گا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو کبھی بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے لیے اب بھی پرامید، مزید حملوں سے گریز
امریکی حکام کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کارکردگی پر مبنی ہے، لیکن ایران کے حالیہ اقدامات اس کے برعکس ہیں۔
امریکہ کا الزام ہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولنا اور نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران بحری جہازوں پر حملے کرنا ایک ناقابلِ قبول ہے اور ایران اس میں بری طرح ناکام رہا ہے۔
امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ معصوم بحری جہازوں پر ایران کے یہ حملے دہشت گردی کے زمرے میں آتے ہیں، جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











