منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے نیول کمانڈر سمیت 4 افراد کو شہید کرنے کا دعویٰ

14 جولائی, 2026 15:26

اسرائیلی فوج نے غزہ میں الگ الگ فضائی حملوں کے دوران حماس کے نیول کمانڈر اسامہ نعیم حمدی شاملخ سمیت 4 مزاحمت کاروں کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں کی جانے والی فوجی کارروائیوں کے دوران حماس کے بحری کمانڈو ونگ کے ایک اہم سیل کمانڈر کو 3 دیگر ساتھیوں سمیت شہید کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارت پر پابندی میں تاخیر، یورپی یونین پر سہولت کاری کا الزام

اسرائیلی فوج نے شہید ہونے والے نیول کمانڈر کی شناخت اسامہ نعیم حمدی شاملخ کے نام سے کی ہے اور بتایا ہے کہ انہیں پیر کے روز غزہ شہر کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا۔

اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ میں کیے گئے ایک اور فضائی حملے میں حماس کے مزید 3 ارکان کو اس وقت نشانہ بنا کر شہید کیا گیا، جب وہ مبینہ طور پر اسرائیلی فوجیوں پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔