منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

ایرانی فوجی کی خطے کے ممالک کو امریکی اتحاد میں شامل ہونے پر وارننگ

14 جولائی, 2026 09:20

ایرانی فوج کے ترجمان نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور جنگ کی صورت میں پورا خطہ جل اٹھے گا۔

ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقار نے امریکا کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات، تجارتی جہازوں اور تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت میں امریکی مداخلت خطے کی سلامتی کیلئے شدید خطرہ بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سینٹرل کمانڈ کا آج سے ایران کی بحری ناکہ بندی شروع کرنے کا اعلان

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی صورت امریکا کو آبنائے ہرمز کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے خطے کے ممالک کو بھی وارننگ دی کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون یا لاجسٹک مدد فراہم کرنا ایران کی خودمختاری کے خلاف جنگ تصور کیا جائے گا، جس کی آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

دوسری جانب ایرانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ آبنائے ہرمز کا محافظ بننا چاہتے ہیں، لیکن ایران کو اپنی حفاظت کیلئے کسی غیر ملکی محافظ کی ضرورت نہیں، اگر ٹرمپ کو محافظ بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو وہ جا کر لنزے گراہم کی قبر کے محافظ بن جائیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔