بدھ، 15-جولائی،2026
بدھ 1448/02/01هـ (15-07-2026م)

ایران کا کویت، بحرین اور اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملہ، لاجسٹک سینٹر اور ایندھن ذخائر تباہ

15 جولائی, 2026 09:04

ایران نے کویت، بحرین اور اردن میں قائم امریکی فوجی اڈوں اور بحری بیڑے پر درجنوں میزائل اور ڈرونز داغ دیئے، جس کے بعد پورے خطے میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے امریکا کے خلاف اپنے بڑے فوجی آپریشن ‘نصر 2’ کے چوتھے اور پانچویں مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے کویت، بحرین اور اردن میں قائم امریکی تنصیبات پر ہولناک میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔

ایرانی فوج کے مطابق، کویت کے علاقے مینا عبداللہ میں قائم مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے امریکی لاجسٹک اور سپورٹ سنٹر کو میزائلوں سے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر کے آگ لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایران پر چوتھے روز بھی حملہ، جزیروں اور بندرگاہوں پر بمباری

کویتی فوج نے ملک بھر میں دھماکوں کی آوازوں اور خطرے کے سائرن بجنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کا جواب دے رہے ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب بحرین میں بھی خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں، جہاں ایرانی پاسداران انقلاب نے بحرین میں قائم امریکی پانچویں بحری بیڑے کے ہیڈ کوارٹر، کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر، بحری معاونت کے مینجمنٹ سینٹر، بڑے فوجی گوداموں اور ایندھن کے ٹینکوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ایرانی فوج نے آپریشن ‘صاعقہ’ کے آٹھویں مرحلے میں اردن کے الازرق فضائی اڈے پر ڈرون طیاروں سے دوسری بار حملہ کیا ہے، جس میں امریکی فوج کے جنگی طیاروں اور بڑے ہینگرز کو درست نشانہ بنایا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔