ایران میں اسپتال کے قریب امریکی بمباری، کینسر کے زیر علاج معصوم بچوں کی جانیں داؤ پر لگ گئیں

امریکی میزائل حملوں کے نتیجے میں ایران کے شہر اہواز میں واقع بچوں کے کینسر کے واحد اسپتال کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد وہاں سے بچوں کو ہنگامی بنیادوں پر نکال لیا گیا۔
ایرانی خبر رساں اداروں فارس، تسنیم اور ایس این این کے مطابق امریکی فوج کے داغے گئے متعدد میزائل ایرانی شہر اہواز میں واقع شہید بقائی اسپتال کے قریب آ کر گرے۔ یہ طبی مرکز بچوں کے کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کے لیے مخصوص ہے۔
اسپتال کے عہدیداروں نے میزائل گرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کینسر کے زیر علاج معصوم بچوں کے والدین سے فوری طور پر رابطہ کیا اور بچوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے انہیں وہاں سے ہنگامی طور پر نکالنے کی درخواست کی۔
یہ بھی پڑھیں : کیا امریکا ایران کے ساحلی جزائر پر مستقل قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے؟
اسپتال کو عارضی طور پر خالی کرایا لیا گیا، جبکہ خوف زدہ خاندان اپنے کینسر کے مریض بچوں کو ہاتھوں میں سنبھالے اسپتال کے باہر سڑکوں پر کھڑے رہے۔
ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے کے پہلے ہی دن یعنی 28 فروری کو بھی امریکا نے ٹوم ہاک کروز میزائل سے اسکول کی 171 معصوم طالبات کو شہید کر دیا تھا اور اس وحشیانہ حملے کا ذمہ دار ایران کو ٹھہرانے کی کوشش کی تھی۔
اب ایک بار پھر امریکی فوج کی اس بمباری کے نتیجے میں بے گناہ بچوں کی جانوں کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












