جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

تہران کے سب سے بڑے انقلاب اسکوائر پر ٹرمپ کی موت کے پیغام پر مبنی نیا بینر آویزاں

16 جولائی, 2026 10:18

ایران کے دارالحکومت تہران کے وسطی چوک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موت کی دھمکی پر مبنی ایک نیا اور بڑا بینر آویزاں کر دیا گیا ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان جاری انتہائی کشیدہ حالات کے دوران تہران کے سب سے اہم اور مرکزی مقام یعنی انقلاب اسکوائر پر ایک نیا اور انتہائی جارحانہ بینر آویزاں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے مذاکرات نہیں کیئے تو اگلے ہفتے تمام بجلی گھر اور پل تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی نئی دھمکی

اس بڑے اور نمایاں بینر پر واضح طور پر تحریر کیا گیا ہے کہ ’’ہم ٹرمپ کو قتل کریں گے‘‘۔ اس بینر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بچوں کا قاتل اور انہیں ایک تابوت کے اندر بند دکھایا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس بینر کی تصاویر وائرل ہوگئیں، بعض صارفین نے ظنزیہ کہا کہ امریکی صدر پہلے ہی ایران کی جانب سے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کا کئی بار اظہار کرچکے ہیں، اب وہ اس بینر کو دیکھنے کے بعد انہیں مزید پریشانی ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔