ایران کیخلاف کسی کارروائی میں حصہ نہیں لیا، قطر نے اسرائیلی پروپیگنڈا مسترد کردیا

قطر نے ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں اپنی شرکت کے اسرائیلی دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ایک منظم پروپیگنڈا قرار دے دیا۔
قطر کی حکومت نے اسرائیلی میڈیا کی جانب سے کیے جانے والے ان تمام دعوؤں اور رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جن میں کہا گیا تھا کہ قطر نے ایران کے خلاف ہونے والی حالیہ فوجی کارروائی میں حصہ لیا ہے۔
قطری حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میڈیا کی یہ تمام رپورٹس بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی ایوان نمائندگان میں 100 سے زائد ڈیموکریٹس کا اسرائیل کی فوجی امداد روکنے کا مطالبہ
قطری حکومت نے واضح کیا ہے کہ قطر نے اپنے کسی بھی پڑوسی ملک کے خلاف کسی قسم کی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیا ہے اور نہ ہی وہ مستقبل میں ایسے کسی عمل کا حصہ بنے گا۔
قطری حکام نے اسرائیلی میڈیا کے اس پروپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان جھوٹے دعوؤں کا واحد مقصد قطر کو زبردستی خطے کے اس جاری تنازعے اور جنگ کی آگ میں گھسیٹنا ہے، تاہم قطر اپنی پرامن اور غیر جانبدارانہ پالیسی پر سختی سے قائم ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












