بدھ، 29-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

غزہ میں خونریزی جاری، الزیتون پر اسرائیلی ڈرون حملہ؛ مزید 3 فلسطینی شہید

18 جولائی, 2026 12:10

غزہ میں اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں الزیتون کے علاقے میں ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ کے علاقے الزیتون میں اسرائیلی ڈرون حملے میں تین فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 14 تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ جانی نقصان اس وقت ہوا جب ایک جنازے کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں 8 فلسطینی شہید ہوئے۔

غزہ میں جاری حملوں کے باعث شہری آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں انسانی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔