جمعرات، 30-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

ایران نے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں شہید ہونے والے شہریوں کی تصاویر جاری کر دیں

18 جولائی, 2026 09:01

ایران نے ہرمزگان صوبے میں امریکی حملوں میں شہید ہونے والے آٹھ شہریوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق شہداء میں چار خواتین، دو معذور بھائیوں سمیت چار مرد شامل ہیں، جو امریکی حملوں میں جاں بحق ہوئے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ نے گزشتہ رات ہرمزگان صوبے میں اپنے حملوں کے دوران پلوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آٹھ بے گناہ ایرانی شہری شہید ہوئے، جن میں چار مرد اور چار خواتین شامل ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد اور پُرعزم ہیں اور اپنے ملک کے خلاف ہونے والی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے عوام کے خلاف ہونے والے حملوں کو فراموش نہیں کرے گا اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔