جمعرات، 30-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

ایرانی فوج کا شمالی بحرِ ہند میں امریکی بحری جہاز پر کروز میزائل سے حملہ

18 جولائی, 2026 08:49

ایرانی فوج نے شمالی بحرِ ہند میں ایک امریکی بحری جہاز کو ساحل سے داغے گئے کروز میزائل سے نشانہ بنایا، جس کے بعد امریکی بحری جہاز ایرانی بحریہ کے آپریشنل دائرے سے پیچھے  ہٹ گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ساحلی علاقے سے فائر کیے گئے کروز میزائل نے بحرِ ہند میں موجود امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں امریکی جہاز ایرانی بحریہ کے یونٹ کی رینج سے باہر جانے پر مجبور ہوگیا۔

دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق متعلقہ ٹینکر نے آبنائے ہرمز میں ایرانی حکام کی ہدایات پر عمل نہیں کیا تھا، جس کے بعد اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔

یہ کارروائیاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب امریکہ کی جانب سے مسلسل ساتویں رات بھی ایران پر حملے کیے گئے۔

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اگر امریکی حملے جاری رہے تو ایران بھرپور جوابی کارروائی کرے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔