جمعرات، 30-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

امریکہ نے مفاہمت توڑی، اب جواب کا مرحلہ شروع ہوگا؛ کمانڈر پاسداران انقلاب

18 جولائی, 2026 10:03

پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکی خلاف ورزیوں کے بعد مفاہمتی یادداشت اب مؤثر نہیں رہی۔

سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضائی نے کہا کہ جنوبی لبنان سے اسرائیلی انخلا نہ ہونا، آبنائے ہرمز میں امریکہ کی جانب سے متبادل راستہ قائم کرنا، ایرانی خودمختاری کو نقصان پہنچانے والے حملے اور ایرانی اثاثوں کی بحالی میں ناکامی مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے بعد امریکہ نے بیک وقت جنگ اور مذاکرات جاری رکھنے کی پالیسی اختیار کی۔

ان کے مطابق ایران کی جانب سے دو ہفتے تک جنگ بندی قبول کیے جانے کے دوران امریکہ کو مذاکرات کے ساتھ ساتھ اپنی بحری ناکہ بندی مکمل کرنے کا موقع ملا۔

میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ مذاکرات اور جنگ کو ایک ساتھ آگے بڑھانے کی پالیسی اب ختم ہو چکی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے مزید دو سے تین روز تک جنگی کارروائیاں جاری رکھیں تو ایران بھی مکمل طور پر جواب دینے کے لیے تیار ہوگا اور دشمن کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔