بدھ، 29-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

ایران کیخلاف جارحیت بڑھانے کی تیاری، ٹرمپ نے درجنوں ری فیولنگ طیارے اسرائیل بھیج دیے

18 جولائی, 2026 14:34

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مبینہ طور پر ایران کے خلاف ایک وسیع فوجی آپریشن کے مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں فضائی ایندھن بردار طیارے اسرائیل روانہ کیے جا رہے ہیں۔

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق زیر غور منصوبوں میں ایران کے بجلی گھروں، اہم انفراسٹرکچر اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے امکانات شامل ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران پر دباؤ بڑھانا اور آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھلوانا ہے، جبکہ واشنگٹن ایران کو اپنے جوہری مطالبات تسلیم کرنے پر آمادہ کرنا چاہتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید امریکی ری فیولنگ طیارے اسرائیل پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاحال کسی حتمی فوجی کارروائی کی منظوری نہیں دی، اگرچہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان اینا کیلی نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں زیادہ تر شہری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے اور ایسے ہمسایہ ممالک پر بھی حملے کیے ہیں جن کا اس تنازع سے براہِ راست تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کو ہدایت دی ہے کہ ایران کی حملہ کرنے کی صلاحیت کو محدود کیا جائے اور ایرانی حکومت کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنایا جائے۔

ادھر پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی کرنے والے ممالک ممکنہ جوابی کارروائی کے لیے تیار رہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے ممالک شہری دفاع کے اقدامات فعال کریں اور شہریوں کو ممکنہ فوجی اہداف سے دور رکھا جائے۔

پاسدارانِ انقلاب کا مؤقف ہے کہ امریکی فوجی اڈے رکھنے والے ممالک کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، اور خطے میں امن کی بحالی تک مناسب جواب دیا جائے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔