جمعرات، 30-جولائی،2026
بدھ 1448/02/15هـ (29-07-2026م)

امریکا کے مسلسل ساتویں رات ایران پر فضائی حملے، کئی شہروں میں بمباری، مزید تین افراد شہید

18 جولائی, 2026 09:38

امریکا نے مسلسل ساتویں رات بھی ایران کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے، جن میں یزد، اہواز، لار، بندرعباس، سیریک، جزیرہ قشم اور امیدیہ سمیت متعدد شہر نشانہ بنے۔

رپورٹس کے مطابق یزد شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ اہواز، لار، بندرعباس، سیریک، جزیرہ قشم اور امیدیہ میں بھی فضائی حملے کیے گئے۔ ہرمزگان صوبے میں حملوں کے نتیجے میں مزید تین افراد شہید جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے تین پلوں اور اہم سرنگوں کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد صوبے میں متعدد شاہراہیں اور رابطہ سڑکیں عارضی طور پر بند کر دی گئیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی برقرار ہے اور حالیہ کارروائیوں کا مقصد ایران کی فوجی صلاحیتوں کو مزید محدود کرنا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزارتِ صحت کے مطابق 16 جولائی کی صبح ساڑھے چھ بجے تک امریکی حملوں میں شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد 38 ہو گئی ہے، جبکہ 400 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔