جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

غزہ پر اسرائیلی افواج کے تازہ حملے، 3 معصوم بچوں سمیت 11 فلسطینی شہری شہید

19 جولائی, 2026 10:08

غزہ میں اسرائیلی افواج کے تازہ فضائی حملوں میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد سمیت 11 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں۔

فلسطینی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 11 فلسطینی شہری شہید ہوئے ہیں۔ ان شہداء میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی شامل ہیں، جن میں 3 معصوم بچے اور ان کے والدین شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے لیے اپنے ہی اتحادی اسرائیل کو قابو کرنا سب سے بڑا چیلنج بن گیا

سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں یہ پورا خاندان ملبے تلے دب کر شہید ہو گیا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس خاندان کا صرف ایک بچہ زندہ بچا ہے، جو حملے کے وقت گھر کے اندر موجود نہیں تھا۔ غزہ کے الشفاء اسپتال کے انتظامیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ انہیں 5 شہداء کے اجسام موصول ہو چکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔