جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

طالبان حکومت پر عالمی برادری کی شدید تنقید، خواتین کے حقوق کی سنگین پامالیوں پر تشویش کا اظہار

21 جولائی, 2026 11:44

افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی جانب سے خواتین کی گرفتاریوں، تشدد اور جبری شادیوں پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آوازیں اٹھانا شروع کر دیں۔

افغانستان میں طالبان انتظامیہ کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالیوں اور جابرانہ پالیسیوں پر عالمی سطح پر آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔

طالبان کی ان ناقص پالیسیوں نے علاقائی امن کو داؤ پر لگانے کے ساتھ ساتھ افغان خواتین کے مستقبل کو بھی شدید تاریکی میں دھکیل دیا ہے، جس سے طالبان کا سخت گیر چہرہ دنیا کے سامنے واضح ہو گیا ہے۔

افغان جریدے ہشت صبح کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں افغان مشن کے سربراہ نصیر احمد فائق نے طالبان کے اقدامات کو انصاف کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں طالبان کیخلاف مسلح مزاحمت، ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر مخالف گروپ کا قبضہ

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خواتین کی بلاوجہ گرفتاریوں، ان کے خلاف صنفی تشدد اور جبری شادیوں جیسے اقدامات نے طالبان کے طرز عمل پر انتہائی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

نصیر احمد فائق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انکشاف کیا کہ طالبان پردہ کی آڑ میں حراست میں لی گئی خواتین کو شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

اس کے ساتھ اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینٹ نے بھی کہا کہ طالبان جنس کی بنیاد پر ظلم و ستم اور غیر انسانی اقدامات کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے نمائندوں کے مطابق طالبان قیادت اپنے اہلکاروں کے ان تمام غیر قانونی اقدامات سے مکمل طور پر باخبر ہے اور یہ سب کچھ اعلیٰ قیادت کی منظور سے ہو رہا ہے، جو کہ افغان عوام پر شدید جبر کا واضح ثبوت ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔