امریکی سینیٹ میں ہنگامہ؛ ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کی جنگی حکمت عملی کو ناکام قرار دے دیا

امریکا میں ایران کے خلاف جاری جنگ کے لیے فنڈنگ سے متعلق سینیٹ کی سماعت کے دوران ڈیموکریٹ سینیٹر گیری پیٹرز نے ٹرمپ انتظامیہ کی جنگی حکمت عملی کو ناکام قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینیٹ کی متعلقہ کمیٹی میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ ایران جنگ سے متعلق حکومتی پالیسی، فوجی اقدامات اور اخراجات پر بریفنگ دے رہے تھے، جہاں بحث کے دوران سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
سماعت کے دوران سینیٹر گیری پیٹرز نے وزیر دفاع کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ میں اصل ناکامی محاذ پر لڑنے والے امریکی فوجیوں کی نہیں بلکہ قیادت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں اور اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، تاہم اگر کوئی واضح اور مؤثر جنگی حکمت عملی موجود نہیں تو اس کی ذمہ داری قیادت پر عائد ہوتی ہے۔
ڈیموکریٹ سینیٹر کا کہنا تھا کہ ناکامی ان فوجیوں کی نہیں جو میدان میں موجود ہیں بلکہ ان فیصلوں کی ہے جو انہیں غیر ضروری خطرات سے دوچار کرتے ہیں۔
انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایران سے متعلق پالیسی پر سوال اٹھاتے ہوئے مؤثر حکمت عملی اور واضح اہداف کی ضرورت پر زور دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












