دہلی میں مظاہرین کا آپریشن سندور میں ناکامی اور فوجیوں کی ہلاکت چھانے کیخلاف احتجاج

نئی دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں ناکامی اور ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد اور شناخت کو چھپانے پر مودی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے سرکاری پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے آپریشن سندور کے بارے میں کیے جانے والے تمام پروپیگنڈے اور گمراہ کن دعوؤں کو خود بھارتی شہریوں نے سڑکوں پر آ کر ختم کر دیا ہے۔
دارالحکومت نئی دہلی میں مظاہرہ کرنے والے بھارتی شہریوں نے آپریشن سندور میں شکست اور ناکامی کو چھپانے کے لیے فوجیوں کی ہلاکتوں کو دبانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
نئی دہلی میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے اپنے ہی فوجی جوانوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں غیر ملکی فنڈنگ قوانین میں ترمیم، عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کا ترامیم واپس لینے کا مطالبہ
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے ہی فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے اور ان کے نام تک ظاہر نہ کرے، وہ کسی بھی وقت پولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی ایسا ہی کر سکتی ہے۔
مظاہرین نے پولیس والوں کو خبردار کیا کہ وہ اس ظالم حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں، جو ان کی موت کے بعد ان کی شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
اس موقع پر شدید غصے میں مبتلا بھارتی عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کے پوسٹرز پھاڑ دیئے اور ان کی تصاویر پر چپلیں برسا کر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔
بھارتی عوام مودی سرکار کی ناکام عسکری پالیسیوں اور انتہا پسند سوچ سے شدید بیزار نظر آتے ہیں۔ آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے مسلسل احتجاج اور شدید عوامی دباؤ کے بعد بالآخر بھارتی حکومت کو ان ہلاکتوں کو سرکاری طور پر تسلیم کرنا پڑا اور ہلاک شدہ فوجیوں کے نام ظاہر کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









