ایران نے عراق کے ذریعے موصول ہونے والی امریکی جنگ بندی تجویز مسترد کر دی

ایران نے عراقی وزیراعظم کے ذریعے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی عارضی جنگ بندی کی تجاویز کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
ایران نے عراقی وزیراعظم کی جانب سے پیش کی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق تہران انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے عارضی معاہدے میں دلچسپی نہیں رکھتی، جس میں آبنائے ہرمز کے کنٹرول اور اس کے آئندہ کی صورتحال سے متعلق امور کو غیر واضح رکھا گیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی ٹوماہاک کروز میزائل ہوا میں ہی تباہ کر دیا
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد تہران کا دورہ کیا تھا اور امریکی پیغام ایرانی حکام تک پہنچایا تھا۔
تاہم اس دورے سے قبل ہی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واضح کر دیا تھا کہ ایران امریکا کے ساتھ مزید کسی ثالثی کا طالب نہیں ہے کیونکہ سب سے بڑی رکاوٹ امریکا کا غیر منطقی اور جابرانہ رویہ ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے بھی سخت مؤقف اپناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی قیادت معاہدے کے لیے تیار نہیں ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










