گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی مداخلت ناقابل قبول ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کی پیش قدمی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا کہ مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی فوج کی جانب سے 1974 کے فوجی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے اور اسے فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ شام کی خودمختاری، آزادی، یکجہتی اور علاقائی سالمیت کا ہر صورت میں مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی افواج کی غزہ پر شدید بمباری، 2 فلسطینی شہید
سیکریٹری جنرل کے بیان کو شام میں بے حد سراہا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے یہ تصدیق ہوتی ہے کہ گولان کی پہاڑیاں شام کی ملکیت ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 سے شام کی گولان کی پہاڑیوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ دسمبر 2024 میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیلی وزیر دفاع نے فورسز کو بفر زون پر مکمل قبضہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










