حوثی ملیشیا کے 48 گھنٹوں میں 3 سعودی تیل بردار جہازوں پر حملے

یمن کی حوثی ملیشیا نے سمندری ناکہ بندی کے تحت گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 3 سعودی تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمن کی حوثی ملیشیا نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں 3 سعودی آئل ٹینکرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ پیر سے لے کر اتوار تک واپس موڑے جانے والے اور باب المندب سے گزرنے سے روکے جانے والے سعودی جہازوں کی کل تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حوثی ملیشیا کے سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے
جب سے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب پر سمندری ناکہ بندی عائد کی ہے، تب سے کسی بھی سعودی آئل ٹینکر نے باب المندب کو کسی بھی سمت میں عبور نہیں کیا ہے۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ سعودی بحری جہازوں پر یہ پابندی برقرار ہے اور یمنی فورسز تمام سعودی جہازوں کا راستہ روکنا جاری رکھیں گی۔
اس سے قبل حوثی ملیشیا نے الجوف صوبے کی فضائی حدود میں ایک ترک ساختہ بائراکتار اکینجی جاسوس ڈرون کو مار گرایا، جو سعودی فورسز سے تعلق رکھتا تھا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











