پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

ایران نے امریکہ سے جنگ بندی یا مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی، ایرانی ترجمان

27 جولائی, 2026 15:30

اسماعیل بقائی نے ان خبروں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ سے دوبارہ مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ جاری جنگ کو روکنے یا مذاکرات کی بحالی کے لیے کوئی درخواست نہیں کی ہے۔

انہوں نے امریکی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بار بار جنگی جرائم کا ارتکاب کرنا اور پھر ان پر ڈینگیں مارنا اصل میں اس بڑی تباہی سے بھاگنے کی ناکام کوشش ہے، جو امریکہ نے صیہونی ریاست کے اثر میں آ کر خود پیدا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ میں ناکامی کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور الجھن کا شکار ہو گئے

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کو اپنے ان تمام تر غیر قانونی اقدامات اور جارحیت کی قیمت لازمی چکانا پڑے گی۔

ایرانی حکام کے مطابق وہ اپنی خودمختاری کا دفاع جاری رکھیں گے اور امریکہ کی جانب سے بڑھائے گئے تناؤ کا بھرپور اور موثر جواب دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے امریکہ کی جانب سے پھیلائے گئے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا، جو صیہونی حکومت کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنایا جا رہا ہو۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔