ایران ایٹمی صلاحیت کے بغیر پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اگر ایٹمی ہتھیار ہوتے تو کیا کرتا، نیتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی بلاواسطہ یا بالواسطہ حملے کا انتہائی شدید ردِعمل سے جواب دیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو ایک بار پھر سخت نتائج کی دھمکی دی ہے۔ امریکی نیوز نیٹ ورک فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر ایران کی جانب سے اسرائیل پر کوئی بھی حملہ کیا گیا، خواہ وہ براہِ راست ہو یا اس کی اتحادی تنظیموں اور پراکسیز کے ذریعے، تو اسرائیل اس کا جواب انتہائی شدید اور پوری طاقت کے ساتھ دے گا۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین کو ایران مخالف اقدامات کی قیمت چکانی پڑے گی، ابراہیم عزیزی
انہوں نے تہران کی جانب سے اس قسم کی کسی بھی کوشش کو ایک بہت بڑی اور تاریخی غلطی قرار دیا۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ یہ جاری معرکہ یا تو ایرانی نظام کے مکمل خاتمے پر ختم ہوگا یا پھر اس وقت جب ایران خطے میں اپنے تمام تر اقدامات کی بھاری قیمت ادا کر دے گا۔
انہوں نے تہران حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ایران اپنے تمام پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اور علاقائی استحکام کو قصداً خراب کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت ایٹمی ہتھیاروں کے بغیر ہی تمام پڑوسیوں پر فائرنگ کر رہا ہے، ذرا تصور کریں کہ اگر اس کے پاس ایٹمی صلاحیت آ گئی تو اس کا رویہ کتنا خوفناک ہوگا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











