دبئی: عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا امکان

Three-Day Holiday Announced in August
متحدہ عرب امارات میں اگست کے دوران نبی کریم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع پر ممکنہ طور پر تین روزہ تعطیلات ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قوانین میں بعض سرکاری تعطیلات کو عوام کی سہولت کے لیے ہفتے کے آغاز یا اختتام پر منتقل کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اسی قانون کے تحت 25 اگست 2026 کو متوقع تعطیل کو پیر 24 اگست کو منتقل کیے جانے کا امکان ہے۔
اگر تعطیل کی تاریخ میں یہ تبدیلی کی گئی تو یو اے ای کے ملازمین کو ہفتہ، اتوار اور پیر کو مسلسل تین چھٹیاں مل سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سرکاری اور نجی شعبے کے ملازمین کو اعلان کردہ عوامی تعطیلات پر تنخواہ سمیت چھٹی دی جاتی ہے۔ اگر کسی ملازم کو تعطیل کے دن کام کرنا پڑے تو اسے متعلقہ قوانین کے تحت اضافی معاوضہ یا متبادل چھٹی دینے کی سہولت بھی فراہم کی جاتی ہے۔
تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک تعطیل کی حتمی تاریخ کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ اس لیے ملازمین کو سرکاری اعلان کا انتظار کرنا ہوگا۔ چاند نظر آنے کے بعد تعطیل کی تاریخ اور اس سے متعلق دیگر تفصیلات واضح ہونے کا امکان ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











