پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

ایرانی حملے کے ڈر سے طیارہ تبدیل کرنے والے امریکی صدر نے خود کو ’’گارڈین آف دا ورلڈ‘‘ قرار دے دیا

27 جولائی, 2026 14:25

خود کو سپر پاور ملک کے سپر پاور لیڈر قرار دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران اور اس کے اتحادیوں کے میزائل حملوں کے ڈر سے نیا طیارہ چھوڑ کر پرانے طیارے میں سوار ہوگئے

خود کو دنیا کا سب سے بڑا طاقتور رہنما اور عالمی پاسبان قرار دینے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ اس وقت ہوا میں اڑ گیا، جب وہ ایران کی جانب سے ملنے والی ایک دھمکی کے بعد اپنا نیا چمکتا ہوا صدارتی طیارہ چھوڑ کر پرانے طیارے میں سوار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

صدر ٹرمپ نے آج ہی میں سوشل میڈیا پر مصنوعی ذہانت سے بنی اپنی ایسی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں دنیا کا رکھوالا دکھایا گیا اور ساتھ ہی ایران کی تباہی کے مناظر پیش کیے گئے تھے، تاہم حقیقت کی دنیا میں ایک ممکنہ خطرے نے ہی ان کی سیکیورٹی ٹیم کو خوفزدہ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں حملوں کے بعد حیران کن رفتار سے بنیادی ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر

امریکہ کے سرکاری حکام کے مطابق حال ہی میں ترکی میں ہونے والے نیٹو اجلاس کے بعد صدر ٹرمپ نے قطر کی طرف سے تحفے میں ملنے والے 400 ملین ڈالر کے نئے بوئنگ 747 طیارے کے بجائے پرانے ایئر فورس ون سے برطانیہ کا سفر کیا۔

امریکی انٹیلی جنس کو یہ معتبر اطلاع ملی تھی کہ ایران اور اس کے حامی گروپ صدر کے نئے طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، جس پر امریکی سیکریٹ سروس نے فوراً اپنا ہنگامی منصوبہ نافذ کرتے ہوئے طیارہ بدل دیا۔

پرانے ایئر فورس ون میں جدید لیزر ٹیکنالوجی موجود ہے، جو آنے والے میزائلوں کو اندھا کر سکتی ہے اور ان کا رخ موڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ نئے قطری طیارے میں فی الحال یہ دفاعی نظام موجود نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی تھی کہ صدر ٹرمپ فی الحال پرانے طیارے پر ہی سفر کریں گے جبکہ نئے طیارے کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔

 

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔