منگل، 28-جولائی،2026
منگل 1448/02/14هـ (28-07-2026م)

اسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ کو ایران سے متعلق انتہائی حساس معلومات دیں گے، رپورٹ

28 جولائی, 2026 09:55

اسرائیلی وزیراعظم امریکہ کے دورے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ایٹمی پروگرام اور دیگر علاقائی خدشات سے متعلق انتہائی حساس انٹیلی جنس معلومات پیش کریں گے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ دورہ واشنگٹن سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ تل ابیب کا بنیادی مقصد امریکا اور ایران کے درمیان کسی بھی قسم کے امکانی سفارتی حل کو روکنا اور اپنے سیکیورٹی ایجنڈے کو واشنگٹن پر مسلط کرنا ہے۔

اسرائیلی میڈیا ذرائع کے مطابق نیتن یاہو اپنے ساتھ ایران کی جانب سے ایٹم بم کے حصول کی پیش رفت پر مبنی ’’تازہ ترین انٹیلی جنس معلومات‘‘ لے کر جا رہے ہیں تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایران کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے دباؤ برقرار رکھا جا سکے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق اس ملاقات کے تین اہم سیاسی و ملٹری اہداف ہیں۔ پہلا، ایران کے خلاف مشترکہ محاذ کو مزید شدید بنانا۔ دوسرا، لبنان اور شام کی حدود سے اسرائیلی فورسز کے انخلا سے متعلق امریکی مطالبات کو براہ راست مسترد کرنا۔ اور تیسرا، ترکیہ کو جدید ترین ایف 5″ جنگی طیاروں کی فروخت سے روکنے کے لیے واشنگٹن کو راضی کرنا۔

یہ بھی پڑھیں : معاہدے کے باوجود جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے جاری

یہ نکات ظاہر کرتے ہیں کہ اسرائیل خطے میں اپنی برتری قائم رکھنے کے لیے کسی امریکی دباؤ کو قبول کرنے کے موڈ میں نہیں ہے۔

یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ امریکی صدر کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد نیتن یاہو کی ان سے یہ 8ویں ملاقات ہے۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات فروری میں ہوئی تھی، جس کے فوراً بعد ایران کے خلاف مشترکہ فضائی کارروائی کا آغاز ہوا تھا۔

نیتن یاہو کا یہ ویڈیو بیان کہ ’’ان مشکل حالات میں دانشمندی اور عزم سے کام لینا ہوگا‘‘ اس بات کا بظاہر ثبوت ہے کہ تل ابیب آنے والے دنوں میں خطے کو نئی کشیدگی کی طرف دھکیل سکتا ہے۔

اس دورے پر چھائی غیر معمولی راز داری اس کی حساسیت کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ سفر کو اس قدر خفیہ رکھا گیا ہے کہ طیارے میں صحافیوں تک کو ساتھ جانے کی اجازت نہیں دی گئی اور نہ ہی امریکہ میں لینڈنگ کی جگہ یا وقت کا اعلان کیا گیا۔

جبکہ عام طور پر بن گوریان ایئرپورٹ کے استعمال کے برعکس طیارے نے ’’نیواتیم‘‘ ایئر بیس سے پرواز بھری۔ یہ تمام تر اقدامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ملاقات کے پیچھے محض علامتی باتیں نہیں بلکہ کچھ انتہائی سنگین فیصلے طے ہونے جا رہے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔