ایران پر امریکی حملوں میں 12 دنوں کے دوران 60 افراد شہید ہوئے، حکام

ایران کے وزیر صحت نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران پر گزشتہ 12 دنوں کے دوران امریکی حملوں میں 60 افراد شہید ہوئے ہیں۔
ایران کے وزیر صحت اور طبی تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 10 سے 12 دنوں کے دوران جنوبی ایران کے علاقوں پر امریکی حملوں کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور تقریباً 670 زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران نے ثالثوں کے ذریعے بھیجی گئی امریکی تجاویز مسترد کر دیں، ایرانی نائب وزیر خارجہ
امریکا کے حالیہ حملوں کا اہم مرکز جنوبی علاقے رہے ہیں، جہاں بندرگاہوں، ساحلی مبصر ٹاورز، اہم بحری سہولیات اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









