کینیڈا میں سرحد پار منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، متعدد بھارتی نژاد ڈرائیور گرفتار

کینیڈین سیکیورٹی اداروں نے سرحد پار اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے 139 ملین ڈالر کی منشیات ضبط کر لی۔
کینیڈا میں سیکیورٹی اداروں نے سرحد پار اسمگلنگ نیٹ ورک کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد بھارتی نژاد ٹرک ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین حکام نے ‘پروجیکٹ بے’ کے نام سے کی گئی اس اہم اور کامیابی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 139 ملین ڈالر مالیت کی 1.7 ٹن غیر قانونی منشیات برآمد کر کے انہیں ضبط کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں سوشل میڈیا پر پابندیاں سخت، مودی حکومت کے خلاف تنقیدی مواد ہٹانے کا حکم
تحقیقات کے دوران تجارتی ٹرانسپورٹ کے ذریعے غیر قانونی منشیات کی ترسیل کا ایسا نیٹ ورک سامنے آیا ہے، جس کے تار بھارتی نژاد افراد سے جڑے ہوئے ہیں۔
کینیڈین سیکیورٹی ماہر ویڈ ڈیزمین کے مطابق بھارتی نژاد گروہ ایک بہت بڑی جرائم پیشہ تنظیم کی شکل اختیار کر چکا ہے، جو دنیا کے مختلف ممالک میں سنگین جرائم کے واقعات میں ملوث ہے۔
عالمی سطح پر ان گروہوں کی مسلسل گرفتاریوں اور مجرمانہ کارروائیوں سے مودی حکومت کی پالیسیوں اور حکمت عملی پر بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











